Posts

Showing posts with the label Lyrics

Sikka mere khwaja ka | Lyrics | Manqabat e khwaja Ghareeb Nawaz | Asimul Qadri

Image
                   سکہ مرے خواجہ کا   بھارت میں نہیں ہے بس چرچہ مرے خواجہ کا چلتا ہے جہاں بھر میں سکہ مرے خواجہ کا زہرہ کے وہ  پیارے ہیں حیدر کے دلارے ہیں سرکار دوعالم ہے نانا مرے خواجہ کا دنیا سے کیے پردہ صدیاں ہوٸیں خواجہ کو ہے آج بھی بھارت پر قبضہ مرے خواجہ کا گر دل کو سکوں چاہو اجمیر چلے آٶ دیتا ہے سکوں دل کو روضہ مرے خواجہ کا ہے شان کریمانہ اپنا ہو یا بیگانہ لینے سبھی آتے ہیں صدقہ مرے خواجہ کا عظمت مرے خواجہ کی تم کیسے گھٹاٶگے محبوب خدا سے ہے رشتہ مرے خواجہ کا بہہ آیا انا ساگر خواجہ کے اشارے سے کاسوں میں نرالا ہے کاسہ مرے خواجہ کا جوگی کو دیا ایماں خواجہ کی کھڑاٶں نے ہے سب کی زباں پر یہ قصہ مرے خواجہ کا اے جھوٹے مجاور سن ہے نامِ رضا روشن کیونکہ ہے رضا بے شک پیارا مرے خواجہ کا میں غوث کا شیدا ہوں کیا میرا بگاڑوگے ہے سر پہ مرے عاصم سایہ مرے خواجہ کا