Posts

Showing posts with the label Habits

Tarbiat |Training is not so difficult | Teach Manners to your childrens || تربیت اتنی مشکل تو نہیں ؟ ||

Image
  تربیت اتنی مشکل تو نہی   آپ کا بیٹا جب سکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے اس طرح آپ کا بچہ محبت کا سبق سیکھے گا  : بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں  اگر کوئی سٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟  اِس طرح اسے اچھے بُرے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے۔ #منقول

Jamahi aane pr kya krna chahiye | Why We Yawn ,What to do on Yawning | جماہی آنے پر کیا کریں

Image
جماہی آنے پر کیا کریں ؟ جماہی آنے پر کیا ہوتا ہے ؟• جب جماہی آئے تو بائیں ہاتھ کی ہتھیلی یا انگلیوں کی پشت کو منہ پر رکھ لینا چاہیے کہ یہ ہی سنت ہے جیسا کہ کتب فقہ میں مذکور ہے۔ شیطان کے منہ میں گھسنے کا مطلب یا تو یہ ہے کہ خود شیطان ہی داخل ہوتا ہے، اگرچہ وہ مردود لعین ہمارے خون کے ساتھ گردش کرتا ہے مگر ہمارے منہ میں خاص اس وقت گھستا ہے یا اس کے وسوسے داخل ہوتے ہیں۔ بہرحال جماہی کے وقت منہ پر ہاتھ ضرور رکھ لیا جائے کہ اس سے نہ شیطان داخل ہوگا نہ اس کے وسوسے اور نہ ہوائی کیڑے مکوڑے۔ (مرآۃ المناجیح)