Why is flatulence or gas a problem? | How to Overcome it? | Digestion Problems | تبخیر معدہ یا گیس پرابلم کیوں ؟ ہوتی ہے؟
تبخیر معدہ یا گیس پرابلم کیوں ہوتی ہے؟ اس تحریر کو لازمی طور پر لفظ با لفظ پڑھیں ہو سکتا ہے آپ بہت سی بیماریوں سے بچ جائیں۔ تبخیر کسے کہا جاتا ہے؟ ہمارا زندگی گزارنے کا طریقہ ماڈرن دور میں بدل گیا ہے۔ ہم کھاتے زیادہ ہیں اور محنت کم کرتے ہیں۔ اسی طریقہ زندگی کی وجہ سے ہمارے معدے میں غذا کم ہضم ہوتی ہے اور بجائے اس کے کہ ہم معدے کو درست کریں، ہم دن میں دس دس بار کھاتے پیتے رہتے ہیں اور چکن فارمی مرغ، کڑاہی گوشت (جو پتہ نہیں کس جانور کا ہوتا ہے) وہ کھا کر ہاضمے کا عمل تیز کرنے کے لئے اوپر سے چار چار پانچ پانچ کولڈ ڈرنکس چڑھا لیتے ہیں۔ جس سے ہمارے معدے کے اندر اوجھڑی کے وہ کانٹے گل سڑ جاتے ہیں جو غذا کو ہضم کرتے ہیں۔ پھر معدہ کے اس کام کو درست کرنے کے لئے ہم ہمیشہ کولڈ ڈرنک کا ہی سہارا لیتے ہیں۔ اگر نہ پئیں تو کھانا ہضم ہی نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ شوقیہ طور پر لٹر کی بوتل پکڑ کر ایک سانس میں ڈکار جاتے ہیں۔ میرے بھائی ہم اپنے ساتھ خود ہی دشمنی کررہے ہیں۔ معدے میں جب غذا پڑی رہتی ہے اور ہضم نہیں ہوتی تو اس کے اندر ایک طرح کا تغیر رونما ہوتا ہے اس کی چند مثالیں د...