Durood o Salam ki baharen || दुरूद व सलाम की फज़ीलत और अहमियत || درور و سلام کی بہاریں



🌹🕊 درود و سلام کی بہاریں 🕊🌹

🌹🕊 قال اللہ تبارک و تعالیٰ....
 إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا...(القرآن)
ترجمہ کنزالایمان: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر، اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو“ 
(الاحزاب.. آیت :۵۶)

حضور اکرم شاہِ بنی آدم رسولِ محتشم شہنشاہِ اُمم نبی رحمت صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کے فرمامینِ مبارکہ.....

🌹🕊 (۱)... ” جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے“ 
(صحیح مسلم ص، ۲۱۶ ،حدیث ۴۰۸)

🌹🕊 (۲)... ” بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیا میں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے“ 
(ترمذی ج ۲ ص ۲۷ حدیث: ۴۸۴)

🌹🕊 (۳)... ” جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا اور اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے“ 
(ترمذی جلد ۲ ص ۲۸ حدیث: ۴۸۴)

🌹🕊 (۴)... ” مسلمان جب تک مجھ پر درود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ“ 
(ابنِ ماجہ ج ۱ ص ۴۹۰ حدیث: ۹۰۷)

🌹🕊 (۵)...نماز کے بعد حمد و ثناء و درود شریف پڑھنے والے سے فرمایا: ” دُعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر دیا جائے...“
(نسائی ص ۲۲۰ حدیث: ۱۲۵۱)

🌹🕊 (۶)... جبرائیل(علیہ السلام) نے مجھ سے عرض کی کہ ربّ تعالیٰ فرماتا ہے..” اے محمد!ﷺ کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمّتی تم پر ایک سلام بھیجے، میں اس پر دس سلام بھیجوں..؟“
(نسائی ص ۲۲۲، حدیث: ۱۲۹۲)

🌹🕊 (۷)... ” جس نے دن رات مجھ پر شوق و محبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ درودِ پاک پڑھا اللہ عزوجل پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور رات کے گناہ بخش دے
(معجم کبیر جلد ۱۸ ص ۳۶۲ حدیث: ۹۲۸)

🌹🕊 (۸)... ” مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر درودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے“
(ابنِ عساکر ج ۶۱ ص ۳۵۱)

🌹🕊 (۹)... ” جو مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھتا ہے اللہ عزوجل اُس کیلئے ایک قِراط اجر لکھتا ہے اور قِراط احد پہاڑ جتنا ہے“ 
(مصنف عبد الرزاق ج ا ص۳۹ حدیث ۱۵۳)

🌹🕊 (۱۰)... ” تم جہاں بھی ہو مجھ پر درود پڑھو کہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے
(معجم کبیر ج ۳ ص ۸۲ حدیث: ۳۱۱۶)

🌹🕊 (۱۱)... ” بے شک تمہارے نام مع شناخت مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں، لہٰذا مجھ پر احسن (یعنی بہترین الفاظ میں) درودِ پاک پڑھو “
(مصنف عبد الرزاق ج ۲ ص ۱۴۰ حدیث: ۳۱۱۶)

🌹🕊 (۱۲)...فرمانِ سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے: 
” نبی کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر درودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قدر جلد مٹاتا ہے کہ پانی بھی آگ کو اتنی جلدی نہیں بجھاتا اور نبی علیہ السلام پر سلام بھیجنا گردنیں (یعنی غلاموں کو) آزاد کرنے سے افضل ہے“
( تاریخِ بغداد ج ۷ ص ۱۷۲)

🌹🕊 (۱۳)...فرمانِ سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے: ”بے شک دُعا زمین و آسمان کے درمیان ٹھہری رہتی ہے اور اُس سے کوئی چیز اوپر کی طرف نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبیِ اکرم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم پر درودِ پاک نہ پڑھ لو“
(ترمذی ج ۲ ص ۲۸ حدیث: ۴۸۶)

🌹🕊 سبحان اللہ درود شریف پڑھنے والے کتنے خوش نصیب اور ڈھیروں رحمتوں برکتوں اور ثواب و مغفرت کے حقدار ہیں لہٰذا نیت کیجیے آج بھی اور ہمیشہ کم از کم ۳۱۳ بار روزانہ درود و سلام پڑھنے کا معمول بنا لیجیے اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں سچی لگن و محبت کے ساتھ اپنے آقا مکّی مدنی مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم پر خوب خوب درود و سلام بھیجنے کو توفیق عطا فرمائے.
آمین یا ربّ العالمین بجاہ النبی الکریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم.

Comments

Popular posts from this blog

Huzoor Tajushsharia's Short Description | Laqab & Excellence

Waqt ki Pukaar | وقت کی پکار | Urdu Essay