Roze se mutàlliq bunyadi baten | रमज़ान से मुतल्लिक ज़रूरी बातें
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiTVj-XN_CBGtZm68A7048hSUUQrlfzt0CFyn2SD-jRHJUI6wk-Lhmf9kOkXPy9vHc2AGqlSOGonUf6UOTIDvPYULdNjQKMXffWrPUIvpRWGh94TpPy8_BkIltxpxeObmHVNH4KoNfHVyBM/s1600/1679552911180830-0.png)
روزے سے متعلق بنیادی باتیں *روزے کی حقیقت:* شریعت کی نظر میں صبح صادق سے لے کر سورج غروب ہونے تک عبادت کی نیت سے کھانے پینے اور جنسی خواہش پوری کرنے سے بچنے کو روزہ کہتے ہیں۔ (رد المحتار، الاختیار) *روزے کی اقسام:* حکم اور درجے کے اعتبار سے روزے کی متعدد اقسام ہیں: ▪ * فرض روزے :* جیسے ماہِ رمضان کے روزے۔ ▪ * واجب روزے :* جیسے نذر اور منت کے روزے۔ ▪ * مسنون اور مستحب روزے :* جیسے ایامِ بیض کے تین روزے، پیر اور جمعرات کے روزے، عاشورا کا روزہ وغیرہ۔ ▪ * نفلی روزے :* جیسے عام دنوں کے نفلی روزے۔ ▪ * ممنوع اور مکروہ روزے :* جیسے عیدین کے دن روزہ رکھنا۔ ان کی تفصیل متعلقہ فقہی کتب میں دیکھی جاسکتی ہے، ذیل میں صرف ماہِ رمضان کے روزوں کے مسائل ذکر کیے جاتے ہیں۔ ماہِ رمضان کے روزے اسلام کا ایک اہم رکن: دین اسلام میں ماہِ رمضان کے روزے فرض قرار دیے گئے ہیں بلکہ انھیں اسلام کے ارکان اور فرائض میں سے ایک اہم رکن اور فرض کی حیثیت دی گئی ہے، جس سے ان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ قرآن وحدیث میں ماہِ رمضان کے روزوں کی بڑی اہمیت، فضیلت اور تاکید بیان کی گئی ہے۔ یہ روزے ماہِ رمضان ا...