Best Motivational Article | khud aetmaadi



ایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا،😲
تبھی اس نے دیکھا کہ ایک شیر اس کی طرف آ رہا ہے😨
کتے کی سانس رک گئی،😱
آج_تو_کام_تمام_میرا...😮
پھر اس نے اپنے سامنے کچھ ہڈیاں پڑی دیکھیں، وہ آتے ہوئے شیر کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا اور ایک سوکھی ہڈی کو چوسنے لگا، اور زور زور سے بولنے لگا،😎
واہ_شیر_کو_کھانے_کا_مزہ_ہی_کچھ_اور_ہے....
ایک اور مل جائے تو پوری دعوت ہو جائے، اور اس نے زور سے ڈکار ماری، اس بار شیر سوچ میں پڑ گیا، 
اس نے سوچا... 
،، یہ کتا تو شیر کا شکار کرتا ہے جان بچا کر بھاگنے میں ہی بھلائی ہے، اور شیر وہاں سے جان بچا کر بھاگ گیا، درخت پر بیٹھا ایک بندر یہ سب تماشہ دیکھ رہا تھا، اس نے سوچا یہ اچھا موقع ہے، شیر کو پوری کہانی بتا دیتا ہوں، شیر سے دوستی بھی ہو جائے گی اور اس سے زندگی بھر کے لیے جان کا خطرہ بھی دور ہو جائے گا، وہ فٹا فٹ شیر کے پیچھے بھاگا.😁
کتے نے بندر کو جاتے ہوئے دیکھ لیا اور سمجھ گیا کہ کوئی گڑبڑ ہے...😬!
ادھر بندر نے شیر کو پوری کہانی بتا دیا کہ کس طرح کتے نے اسے بیوقوف بنایا ہے، شیر زور سے دہاڑا، چل میرے ساتھ ابھی اس کا قلعہ قمع کرتا ہوں، اور بندر کو اپنی پیٹھ پر بیٹھا کر شیر کتے کی طرف چل پڑا...😑
کتے نے شیر کو آتے دیکھا تو پھر ایک بار کتے کو جان کی بن آئی، مگر پھر ہمت کر کے کتا اس کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا،اور زور زور سے بولنے لگا، بندر کو بھیجے ہوئے ایک گھنٹہ ہو گیا....
سالا_ایک_شیر_پھنسا_کر_نہیں_لا_سکتا۔۔۔۔۔۔😂
یہ سنتے ہی شیر نے بندر کو پٹک کر زمین پر مارا اور ایک رکھ کہ چپیڑ ماری باندر دے مُنہ تے اور واپس دوڑ لگا تِی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔😂😂😂

۔
۔
یہ تو تھا مذاق اب اصل بات کی طرف آتے ہیں۔۔۔۔۔😊
مشکل وقت میں اپنے اعتماد پر قابو رکھیں گھبرائیں نہیں......!!😇
یاد_رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ 😮
ہمارے ارد گرد بہت سے بندر ہیں، ان کی شناخت کرنے کی کوشش کریں😊


≭Alm؂

Comments

Popular posts from this blog

Sikka mere khwaja ka | Lyrics | Manqabat e khwaja Ghareeb Nawaz | Asimul Qadri

Mobile Phone Boon or Bane || Urdu Essay || موبائل فون کی خرابیا

Smartphone & the Girls | बेटी और स्मार्टफोन | तबाह होता हुआ मुआशरा