Posts

Showing posts from January, 2023

Tarbiat |Training is not so difficult | Teach Manners to your childrens || تربیت اتنی مشکل تو نہیں ؟ ||

Image
  تربیت اتنی مشکل تو نہی   آپ کا بیٹا جب سکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے اس طرح آپ کا بچہ محبت کا سبق سیکھے گا  : بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں  اگر کوئی سٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟  اِس طرح اسے اچھے بُرے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے۔ #منقول

Mobile Phone Boon or Bane || Urdu Essay || موبائل فون کی خرابیا

Image
   موبائل فون کی خرابیاں    الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على اشرف المرسلين وعلى اله وصحبه اجمعين. اما بعد  اعوذ بالله من الشيطان الرجيم  بسم الله الرحمن الرحيم اللہ تعالٰی نے ہم سب کو ان گنت نعمتوں سے نوازا ہے جن سے ہم آئے دن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان تمام نعمتوں میں سب سے عظیم نعمت ایمان و ہدایت کے بعد عقل سلیم ہے ، اسی عقل کی بنیاد پر ہم ہر روز نئ نئ چیزیں ایجاد کر رہے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی سوچا کہ یہ عقل ہمیں کہا سے آئی ، اس کا علم ہمیں کس نے عطا کیا؟ اس کا جواب اللہ رب العزت نے چودہ سو سال پہلے ہی ہمیں دے دیا۔ ارشاد باری ہے: علم الانسان مالم يعلم_ ( آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا ۔کنزالایمان )  یہ اس ذات باری کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں وہ سکھایا جو ہم نہیں جانتے تھے۔ اور ہم اسی کی عطا کردہ نعمت عقل سے ہر روز نئ نئ چیزیں ایجاد کرتے ہیں اور اس کی نعمتوں سے ہم اپنی زندگی آسان بنا رہے ہیں۔ ذرا ایر کنڈیشن کی آسانی  دیکھیے ، ایک آدمی سخت گرمی میں ایر کنڈیشن کی مدد سے اپنے روم کو اور خود کو بھی ٹھنڈا رکھ رہا ہے، اور ہیٹر کی سہولت دیکھیے۔ آ...