Depression || How to deal with Depression || ڈپریشان کا سامنا کیسے کریں || ایک انوکھا واقعہ
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgCf_Yng8mwrkBPmFGVWBBP5s5dBEtUZHk7eT62bEDg9rMDy9oHKwHPIXpYGhDZf8Lw_23mxpr7unf9RTyYlqBbx4rKYLjgwSUoM8blW81ssB-q57b1Ld876gmQXY1F1hBDa9SSgtI9vx-c/w640-h303/1672311950594283-0.png)
۔۔۔۔۔ ڈپریشن کا شکار معاشرہ ۔۔۔۔۔ ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا، اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے, براہ کرم مدد کریں ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا صاحب بولے میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں، میں بہت اُداس اور پریشان ہوں یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔ پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی؟ اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا، ڈاکٹر نے کہا آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پھر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں ا...