| Plastic | Elimination of Single Use of plastic ( Essay in Urdu ) || ( اردو مضمون ) پلاسٹک کے واحد استعمال کا خاتمہ
پلاسٹک کے خاطمے کی مہم
یوں تو پلاسٹک سے بچنا ہمارے لیے مشکل معلوم ہوتا ہے ، لیکن اگر اس کے نقصانات پر غور کیا جائے تو اس پر کنٹرول کرنا مشکل بھی نہیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔
اہل تحقیق کا کہنا ہے کہ پلاسٹک ہر جاندار کے لیے مضر ہے۔ اگر یہ درختوں کے پاس ڈال دی جائے تو درختوں کے نشو و نما کو برباد کردیتی ہے۔ اگر یہ کسی مویشی کے پیٹ میں چلی جائے تو وه بیمار پڑ جاتا ہے۔ اور اگر انسان استعمال کرے تو کیسنر جیسے موذی امراض کا شکار ہو سکتا ہے۔ اگر اسے جلایا جائے تو فضا میں الودگی پیدا کرتی ہے جس سے سانس کے مریضوں کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ یہی پلاسٹک ہے کہ سڑکوں کی گندگی اور نالیوں کے بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔
لہذا معاشرے کے ہر فرض کو چاہئیے کہ وہ ہر ممکن کوشش کرے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر تدبیر بروئے کار لائے کہ جیسے بھی ہو پلاسٹک کا استعمال کُلّیتاً روکا جاسکے۔ اسکے لیے ہم یہ کر سکتے ہیں
ہمیں چاہیئے کہ جب بھی بازار جائیں تو کپڑے کا ٹھیلا ساتھ لے کر جائیں اور دکاندار کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنا سامان فروخت کرتے وقت کاغذ کے تھیلوں کا استعمال کرے، اور گھروں میں چاہیئے کہ پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا پینا ہرگز نہ کیا جائے۔
مجھے امید ہے کہ اس طرح ہم پلاسٹک کے استعمال پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اپنے ملک کو بہت سے خطرناک امراض سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور یہی ہمارے ملک کے وزیر اعظم کا منشا ہے۔
کچھ تم قدم بڑھاو، کچھ ہم قدم بڑھائیں
چلو ساتھ مل کر کارواں بنائیں
-:تحریر
محمد امان بن محمد مشرف
کلاس :- ۱۰ ( ب )
ایس ٹی ایس اسکول
اے ایم یو علی گڑھ
Comments
Post a Comment
We value your thoughts and opinions, and we're excited to hear what you have to say. Whether you have feedback, suggestions, or just want to share your experience, this is the perfect place to do it.
Your comments help us grow and improve, ensuring that we provide the best possible experience for our valued community. Your voice matters, and we're here to listen.
So go ahead, type away and let your ideas flow! We can't wait to read your insightful comments and engage in meaningful conversations with you.
Thank you for being a part of our incredible community. Together, we make this space vibrant and extraordinary!
🌈 Keep shining and commenting! 🌈"