What is Blood Pressure | بلڈ پریشر کیا ہے ؟ | Health| Urdu Essay| BP reading
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjnBgEkD2nDyCDH6WnSTUpKXbcnglxKja7tmC57GSkep8lqV-i4KecUJIla0y4JVSbp41v4C2OB1tHYaOhuN_O1SvEbTxjX1qe8TBKht_c7s8vsk6YU0deW3qk7JGZOSDgxiA0Tx0CLMduw-eIctZtaceFeKciABQeRgOJrDxh1fJC3Qiz4hyYQ5a0IivA/w652-h305/high-angle-covid-recovery-center-female-doctor-checking-elder-patient-s-blood-pressure.jpg)
بلڈ پریشر کیا ہے ؟ بلڈ پریشر یا فشار خون دراصل خون کا دباؤ جو کہ شریانوں کے مخالف پیدا ہوتا ہے، شریانیں، oxygenated خون دل سے لیکر تمام جسم میں سپلائی کرتی ہیں، جسم میں موجود خون کا دباؤ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتا ہے اور آہستہ آہستہ یہ پریشر کم ہوتا جاتا ہے، بلڈ پریشر systolic اور diastolic ہوتا ہے، بلڈ پریشر کی نارمل رینج 120/80 ملی میٹر مرکری ( 120/80mmHg) ہوتی ہے۔ *1- سسٹالک بلڈ پریشر:* دل کے دھڑکنے کے وقت شریانوں میں پیدا ہونے والا دباؤ سسٹالک بلڈ پریشر کہلاتا ہے جوکہ 120 ملی میٹر مرکری ہے۔ *2- ڈسٹالک بلڈ پریشر:* شریانوں پہ پڑنے والا وہ دباؤ جو دل کی دو دھڑکن کے درمیانے وقفے میں پیدا ہوتا ہے ڈسٹالک پریشر کہلاتا ہے جس کی پیمائش 80 ملی میٹر مرکری ہے۔ *1- بلند فشار خون:* خون کا وہ دباؤ جو کہ نارمل رینج سے بڑھا ہوا ہو، بلند فشار خون کہلاتا ہے اسے ہائپر ٹینشن، Hypertension بھی کہتے ہیں، ایسے موقع پر اکثر ڈاکٹرز یہ چیک کرتے ہیں کہ آیا آپ کا ڈسٹالک یا سسٹالک بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہے، عموماً بلڈ پریشر 140/90mmHg بڑھا ہوا تصور کیا جاتا ہے، ہمارے روزمرہ کے افعال سر ...